نارووال (عنانِ حق رپورٹ :فیضان فیضی)  :ضلع نارووال کے مشہور قصبہ نونار میں عنان حق فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بیوہ اور بے سہارا لوگوں میں عیدی تقسیم کی گئی. اس پروگرام میں عنان حق فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو باڈی ،چیرمین و چیف ایگزیکٹو  سر اللہ رکھا گورائیہ،  ایڈیٹرمحمد  افضل بھٹی اورڈائریکٹر  محمد سعید عارف نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی  تحریک منہاج القران  نونار کے صدر سید مشتاق حسین شاہ تھے.


تقریب کا   آغاز محمد افضل بھٹی ایڈیٹر عنانِ حق نے کیا ۔ تلاوتِ کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد تقریب میں  آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔انہوں نے اس پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اس خواہش کا اعادہ کیا کہ فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ انشاءاللہ ہر سال عید پیکٹس کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہوں۔
پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں عید کی خوشیوں میں اپنے ان غریب ہم وطنوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے جو غربت کی وجہ سے عید کی خوشیوں سے محروم رہتے ہیں. آپ نے عنان حق فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور انہیں مزید فلاحی کام کرنے کی دعا دی اور لوگوں سے اس کارِخیر میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی۔ 


عنان حق فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد سعید عارف کا کہنا تھا کہ نونار جیسے پسماندہ علاقے میں ایسی کوشش عنان حق فاؤنڈیشن کے لئے فخر کی بات ہے. الحمداللہ عنان حق فاونڈیشن کی طرف سے مستحق افراد میں عید پیکٹس تقسیم کرنے کا یہ دوسرا  پروگرام ہے۔اس کے علاوہ رمضان کی آمد سے ایک ہفتہ قبل عنان حق فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس سے سینکڑوں مریضوں نے استفادہ کیا ۔
  پروگرام کے آخر میں عنان حق فاؤنڈیشن کے  بانی و چیئرمین   جناب اے  آر گورائیہ  نے شرکاء سے خطاب کیا انہوں نے اپنی پوری ٹیم ، مہمان خصوصی اور آنے والے معزز افرادکا شکریہ ادا کیا  ۔فاؤنڈیشن کے طریقہ کار کے بارے  اورفاؤنڈیشن کےمستقبل کے پروگرام کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا  ۔ اس موقع پر  انہوں نے ایک خوشخبری  کا اعلان کیا  کہ وہ بہت جلد علاقہ نونارمیں ایک فری ایمبولینس  کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی۔
Reporter Faizan Faizi: f-faizi.blogspot.com

.Anan E Haq facebook page

0 comments :

Post a Comment

 
Top