احساس
فیس بک پر لکھا ہوا پڑھا کہ
گرمی کے ان دنوں میں پرندوں کابھی خیال رکھیں اپنے گھروں کے اوپر سائے
میں کسی برتن میں پانی ڈال کر رکھیں
میں نے بھی ایسا ہی کیا لیکن جب رات کو میں نیوز سننے بیٹھا تو یہ نیوز سن کر میں کچھ سوچتا ہی رہ گیا کہ
آج کراچی میں گرمی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد ۸۰۰ سے تجاوز کر گئی ہے
کیا ہمیں صرف پرندوں کے حد تک ہی احساس کرنا ہے یہ اتنے بےگناہ انسان جو کراچی میں لقمہ اجل بنے ان کا کوئی احساس نہیں
باخدا میں ہرگز یہ نہیں کہتا کہ پرندوں کا خیال نہیں رکھنا چاہیئے یا پھر صرف انسانوں کا رکھنا چاہیئے بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ ہمیں خدا کی بنائی ہوئی ہر مخلوق کا احساس کرنا چاہیئے پھر خواہ وہ انسان ہوں یا پرندے۔ کراچی میں ہونے والے اس واقعہ کی اچھی خاصی ذمہ دار حکومت ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے اس شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کر لیا جا تا تو شاید یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔ لیکن یہاں تو حکومتی نمائندے نے ایک منٹ میں یہ کہہ کر حکومت کو دودھ کا دھلا بنا دیا کہ
کراچی میں ہونے والی ہلاکتوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں
اسکے بعد مجھے حضرت عمرؓ کا یہ قول یاد آگیا کہ
اگر دریائے دجلہ کے کنارے کوئی کتا بھی بھوک پیاس سے مر جائے تو اس کی موت کا ذمہ میرے گلے ہو گا
سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آئنداہ بھی یہ سب ہوتا رہے گا
Nice Article keep it up dear...
ReplyDeletei like. keep it up..
ReplyDelete