کینڈی کرش کے پیغامات اور دعوت ناموں سے تنگ فیس بک صارفین ہمت پکڑلیں کہ اُن کے حوصلے اور برداشت کا امتحان مزید سخت ہونے والا ہے۔ خبر یہ ہے کہ فیس بک اب اپنے پیغام رسانی اور باہمی گفت گو کے نئے پلیٹ فارم یعنی مسینجر پر بھی آن لائن گیم دست یاب کرنے کے منصوبے پر کمر باندھ چکا ہے۔
دو ماہ قبل، جب فیس بک نے اپنا ہلکا پھلکا مسینجر پلیٹ فارم جاری کیا تھا تو وہ بنیادی سہولیات ہی پر مشتمل تھا: پیغامات، ایموجی، ساؤنڈ کلپ، متحرک تصاویر (gifs)، اور اظہارِ پسندیدگی (لائک)۔ لیکن اب فیس بک نے اس پلیٹ فارم پر گیموں کا شامل کرنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ اگرچہ ابھی منصوبے کی ٹائم لائن طے نہیں ہوئی ہے لیکن فیس بک اپنے مسینجر پلیٹ فارم کے حوالے سے فی الحال ڈویلپروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔
مآخذ: دی انفارمیشن
0 comments :
Post a Comment