ہر انسان کا کوئی نہ کوئی مشغلہ ہوتا ہے اور میرا مشغلہ ہے لکھنا پڑھنا

اپنے سے لکھنا     ، میرا مطلب ہے کوئی ناول کوئی آرٹیکل وغیرہ یا پھر کسی کا لکھا ہوا پڑھنا 


 پھر اب میں نے بلاگ بنایا ہے۔ یہاں میں کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا ہوں۔ اور اپنا بلاگ شروع کرنے کے لیئے میں نے رمضان المبارک کا رحمتوں والا مہینہ چنا۔ اور اب میں اپنے بلاگ کا باقاعدہ اجرا کر رہا ہوں ۔
آپ سب ابھی پریشان ہوں گے کہ میں آخر ہوں کون؟  کسی رائیٹر کا بیٹا یا کسی رائیٹر کی فیملی سے تعلق رکھنے والا ، ارے نہیں یار میں تو ایک عام سا لڑکا ہوں اور میرا تعلق کسی رائیٹر فیملی سے نہیں  بلکہ میں انجینرنگ کا سٹوڈنٹ ہوں یہ کالم وغیرہ لکھنا تو بس میرا شوق ہے۔
اب جب میں نے بلاگ شروع کر لیا ہے تو   آپ سب سے درخواست ہے کہ میرا ساتھ دیں اور میری لکھی 
ہوئی چیزوں کے بارے میں نیچے ضرور رائے دیں اور اس بلاگ کو اپنے دوستوں تک بھی پہنچائیں   ۔۔شکریہ

Next
Newer Post
Previous
This is the last post.

2 comments :

 
Top