پسرور (رپورٹ : فیضان فیضی )  : پسرور ضلع سیالکوٹ میں جمعتہ الوداع کی نمازحجت السلام ولمسلمین مولانا محمد قاسم جعفری صاحب نے ادا کروائی۔ خطبہ جمعتہ الوداع میں مولانا صاحب نے مسائل فطرانہ بیان کیا  اور امتِ مصطفی ٰ ﷺکے اتحاد پر زور دیا۔ اسکے علاوہ فلسطین میں مسلمانوں پر کی جانے والی ظلم و بربریت کے خلاف پرزور الفاظ میں مذمت کی ۔مسلمانوں کا قبلہ اوّل مسجد القصی پر اسرائیل کے قبضہ کو ناجائز قرار دیا اور مسلمانوں کو اس کے خلاف آواز بلند کرنے کی تاکید کی۔


نماز جمعہ کے بعد القدس ریلی نکالی گئی. جس میں متعدد مومنین نے شرکت کی، شرکاء کی جانب سے مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے فضا میں  مسلسل گونجتے رہے.  شرکاءِ ریلی کا کہنا تھا کہ ہم رہبر معظم سید علی خامنہ ئی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے یہاں جمع ہوئے ہیں. ریلی امام بارگاہ گلشنِ زہرا محلہ بہادر پورہ سے نکلی اور پرانا لاڑی اڈا سے ہوتے ہوئے کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی.
Reporter Faizan Faizi : 👉   f-faizi.blogspot.com

0 comments :

Post a Comment

 
Top