_🍃__بسم اللہ الرحمن الرحیم_🍃__
🔅🔅🔅💚السلام
علیک یا بقیه الله💚🔅🔅🔅
☁☁☁ عجل الله تعالى فرجه الشريف☁☁☁
🙂ارے بھیا شب قدر ، شب قدر
کرتے رہتے ہیں❕ 🤔اس
کا مطلب کیا ہے🤔🙄😳 ؟
.؟
💠شب قدر میں تقدیر کا معین
کرنا💠
▫▫▫🍃🍃🍃🌸🍃🍃🍃▫▫▫
✍🏻اس شب کو لیلۃ القدر کہنے کی وجہ کے بارے میں مختلف اقوال پائے
جاتے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ یہ رات با برکت و با عظمت ہے " لیلۃ
العظمۃ [1]اور ✨قرآن مجید✨میں لفظ قدر عظمت و منزلت کے لئے استعمال ہوا ہے جیسا
کہ آیت میں ہے "
✨ما قدروا اللہ حق قدرہ
"[2]✨
انھوں نے اللہ کی عظمت کو
اس طرح نہ پہچانا جس طرح پہچاننا چاہئے .
▫▫▫🍃🍃🍃🌸🍃🍃🍃▫▫▫
✍🏻قدر کے معنی تقدیر اور اندازہ گیری اور منظم کرنے کے ہیں ، اس معنی
کو بھی اہل لغت نے بیان کیا ہے قرآن و روایات میں بھی یہ لفظ اس معنی میں استعمال ہوا
ہے ،راغب اصفہانی کہتے ہیں :
" لیلۃ
القدر ای لیلۃ قیضھا لامور مخصوصۃ "[3] شب قدر یعنی
وہ رات جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے مخصوص امور کی تنظیم و تعیین کے لئے آمادہ کیا ہے
،
✨قرآن کریم✨ بھی ارشاد فرماتا ہے :
"✨
یفرق کل امر حکیم ✨[4] ( ہر کام خداوند عالم کی حکمت کے مطابق معین
و منظم کیا جاتا ہے )
▫▫▫🍃🍃🍃🌸🍃🍃🍃▫▫▫
✍🏻✨امام صادق علیہ السلام✨ ارشاد فرماتے ہیں :
" التقدیر
فی لیلۃ القدر تسعۃ عشر والابرام فی لیلۃ احدیٰ و عشرین والامضاء فی لیلۃ ثلاث و عشرین "[5]
انیسویں 19 شب میں تقدیر لکھی
جاتی ہے ،اکیسویں 21 شب میں اس کی دوبارہ تائید کی جاتی ہے اور تیئیسویں23 شب میں اس
پر مہر اور دستخط لگائی جاتی ہے ۔
✨
امام رضا علیہ السلام✨فرماتے ہیں :
" یقدر
فیھا ما یکون فی السنۃ من خیر او شر او مضرة او منفعۃ او رزق او اجل و لذالک سمیت لیلۃ
القدر
"[6]
شب قدر میں جو بھی سال میں واقع ہونے والا ہے سب کچھ لکھ دیا جاتا ہے نیکی
،برائی ، نفع و نقصان ،رزق اور موت اسی لئے اس رات کو لیلۃ القدر کہا جاتا ہے
.
▫▫▫🍃🍃🍃🌸🍃🍃🍃▫▫▫
✍🏻اللہ نے انسان کو اپنی تقدیر بنانے یا بگاڑنے کا اختیار خود انسان
کے ہاتھ دیا ہے وہ سعادت کی زندگی حاصل کرنا چاہے گا اسے مل جائے گی وہ شقاوت کی زندگی
چاہے گا اسے حاصل ہو جائے گی۔
✨یا ایھا النّاس انّما بغیکم علی انفسکم✨ 🔅یونس▫23🔅
لوگو! اس میں کوئی دو رائے
نہیں ہے کہ تمہاری سرکشی صرف تمہیں نقصان پہچائے گی۔ جو کوئی سعادت کا طلبگار ہے وہ
شب قدر میں صدق دل کے ساتھ ✨اللہ✨ کی بار گاہ میں توبہ کرے، برائیوں اور برے اعمال سے
بیزاری کا عہد کرے گا۔
▫▫▫🍃🍃🍃🌸🍃🍃🍃▫▫▫
✍🏻اللہ سے اپنے خطاؤں کے بارے میں دعا اور راز و نیاز کےذریعہ معافی
مانگے گا یقینا اس کی تقدیر بدل جائے گی اور ✨امام زماں ارواحنا فداہ✨ اس تقدیر کی تائید کریں گے۔
▫▫▫🍃🍃🍃🌸🍃🍃🍃▫▫▫
✍🏻شب قدر کے بارے میں ✨اللہ✨ نے3⃣8⃣ سالوں سے افضل ہونے کے ساتھ
ساتھ اس رات کو سلامتی اور خیر برکت کی رات قرار دیا ہے۔
✨سلام ھی حتی مطلع الفجر✨ اس رات میں صبح ہونے تک سلامتی ہی سلامتی ہے
اس لئے اس رات میں انسان اپنے لئے دنیا اور آخرت کے لئے خیر و برکت طلب کرسکتا ہے۔
▫▫▫🍃🍃🍃🌸🍃🍃🍃▫▫▫
✍🏻 اگر دل کو شب قدر کی عظمت اور بزرگی کی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب
ہوتے ہیں۔ جس شب کے بارے میں اللہ ملائکہ سے کہہ رہا ہے کہ جاو اور فریاد کرو کہ کیا
کوئی حاجب مند، مشکلات میں مبتلا ، گناہوں میں گرفتار بندہ ہے جسے اس شب کے طفیل بخش
دیا جائے ؟ اگر اس نقطے کی طرف توجہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ یہ رات ایک عمر بھر
کی مخلصانہ عمل سے افضل ہے۔
▫▫▫🍃🍃🍃🌸🍃🍃🍃▫▫▫
✍🏻اس بات کو نہیں بھولیں کہ یہ رات تقدیر لکھنے کی رات ہے۔ یہی وہ
رات ہے جس میں بندہ ✨اللہ✨ کی نظر رحمت کو اپنی طرف جلب کرکے سعادت دنیا اور
آخرت حاصل کرسکتا ہے تو یقینا ہمیں شب قدر کے ثواب حاصل ہوں گے۔ اس لئے ہمیں چاہیئے
فراخ دلی کے ساتھ ✨اللہ✨ کی بارگاہ میں تمام عالم اسلام کے لئے دعا کریں کہ
✨اےاللہ✨ تو اسے بھی عطا کرتے ہو جو تمہیں مانتا ہے اور اسے
بھی عطا کرتا ہے جو تمہیں انکار کرتا ہے اس شب کے طفیل ہم سب کو صراط المستقیم کی طرف
ھدایت فرما۔
▫▫▫🍃🍃🍃🌸🍃🍃🍃▫▫▫
✍🏻 إمام زمانہ عجل
الله فرجه الشريف کے جلد ظہور کے لیے اور دنیا میں جو بھی ظلم و ستم
کا نشانہ بنا ہوا ہے اس کی نجات کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے آزادی نصیب فرما۔
عالم اسلام کی مشکلات کو برطرف فرما۔ عراق ، شام ، یمن ، بحرین ، فلسطین ، اور دیگر
ممالک اسلامی کے مسئلے کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے کی راہ ھموار فرما۔ اسی
طرح اللہ کی بارگاہ میں درخواست کریں کہ ہم سب کی دنیا اور آخرت آباد فرمائے۔
یہی تو رات ہے جس میں ہم سب
اپنے اور دوسروں کے لئے سعادت اور خوشبختی طلب کرسکتے ہیں۔ التماس دعا
▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫ مذکورہ بالا تمام تحریر کو مرحوم آیت الله العظمى فاضل رحمة الله عليه کی ویب
سائٹ سے لیا [کچھ تدوین کی گئی] ہے .
📔[ 1 ]- مجمع البیان ،ج1، ص518
📔[2]- سورہ حج ،آیة 74.
📔[3]- المفردات فی غریب القرآن ، ص 395،
📔[4] - سورہ دخان ،آیة 4.
📔[5]- وسائل الشیعہ ، ج7، ص295
.
📔[6]- عیون اخبار الرضا، ج2، ص116
.
▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫▫
🌹اللهم صل علی محمد وال محمد وعجل فرجهم
والعن أعدائهم