اینڈرائیڈ
سمارٹ فونز پر سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سام سنگ، ایل جی اور گوگل نے اتحاد کر لیا

واضح رہے کہ موبائل فونز
کے سافٹ ویئر میں ایک اہم ”بگ“ یعنی وائرس کی دریافت ہوئی تھی جس کے بارے میں کہا
جاتا ہے کہ وہ ایک ارب فونز کے اعدادوشمار ہیکروں کو فراہم کر سکتا ہے۔ اس ”بگ“ کو
ختم کرنے میں فون بنانے والوں کو تاخیر ہوئی کیونکہ اینڈرائیڈ کی کئی اقسام کا
وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
ہیکرز کسی بھی فون سے صرف
ایک ویڈیو مسیج بھیج کر اس کے تمام اعدادوشمار حاصل کرسکتے ہیں۔ ایل جی، سام سنگ
اور گوگل نے کہا ہے اس سے ان کے کئی موبائل فون سیٹ کی خرابی دور ہوگی جبکہ وہ ہر
ماہ مزید اپ ڈیٹس فراہم کریں گے۔
خیال رہے کہ اینڈرائیڈ ایک
ایسا آپریٹنگ سسٹم ہے جس کےلئے سافٹ ویئر آسانی سے مل جاتے ہیں تاکہ موبائل
کمپنیاں ہینڈ سیٹ میں طرح طرح کی ایپس پیش کر سکیں۔