خدا حافظ 2015 اور خوش آمدید 2016
تحریر: فیضان فیضی
2015 کا سورج اپنے ساتھ کئی یادوں کو لئے غروب ہو گیا اور
اب ہم ایک نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہیں۔ ایک نیا سال مطلب نئے جذبات ، نئے خیالات ، نئے عہد ،نئی خواہشات
اور نئی پلاننگ۔
2015 جیسا بھی رہا ہو گزر گیا وقت گزر جاتا ہے اور گزرتا ہی
جاتا ہے۔ ہمیں آنے والے وقت کے لئے پہلے سے ہی تیاری کرنی چاہیے ۔ وقت کا انتظار
ہمیں کرنا ہے یہ کسی کا انتظار نہیں کرتا۔
2015 ہر کسی کا اچھا بھی رہا ہو گا اور برا بھی رہا ہو سکتا
ہے لیکن ہمیں یہ کوشش کرنی ہے کہ اب آنے والا سال 2016 ہم بہتر طریقے سے گزاریں۔
اپنے نئے سال کی پلانگ ابھی سے کریں اور میں تو کہتا ہوں کی ہمیں ایک لسٹ بنانی
چاہیے جس میں ہم یہ بات مینشن کریں کہ 2016 میں ہمیں کس بات کا خیال رکھنا ہے اور
کس چیز
کو ترک کرنا ہے۔ وہ کام جو ہم سے 2015 میں سر زد ہو گیا جو ہم اگلے سال
نہیں کرنا چاہتے ہوں ان سب کی ایک لسٹ تیار کرنی چاہیے اور پھر اس پر عمل کرنا
چاہیے۔
2015 ایک بلینک (خالی) کتاب تھی جس پر وہ لکھا جانا تھا جو
آپ نے کیا۔ اب آپ کے پاس ایک اور خالی کتاب 2016 ہے۔ اب اس کو بہترین طریقے سے
لکھیں۔ 2016 کو اپنے لیے یاد گار بنائیں ۔
اور ہاں اس بات کا موازنہ بھی کریں کہ آپ نے 2015 سے کونسی
بات سیکھی؟؟؟
ویسے میں اگر اپنی بات کروں تو میں نے سیکھا کے "وقت کی قدر کرنی چاہیے، یہ بہت قیمتی
ہے" میرے ساتھ گزشتہ سال کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے جن میں مجھے وقت ضائع
کرنے کی وجہ سے کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اب میں پر جوش ہوں کہ آئندہ وقت
ضائع نہ کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
ہم اکثر کچھ کام صرف اس لئے نہیں کرتے کہ" یہ بہت مشکل
ہے ہم سے نہیں ہوگا " ان کے لیے میں
صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ارے بھائی! آپ اپنا کام شروع تو کرو۔ ہو گا یا نہیں یہ بعد
کا معاملہ ہے۔ ہمارا کام صرف کوشش کرنا ہے
۔ اگر ہمیں شروع میں کامیابی نہیں بھی ملتی تو ہمیں آخری دم تک کوشش جاری رکھنی
چاہیے۔ ناکامی ہمیں ہمت ہارنے کا نہیں بلکہ اپنے کام کو مزید بہتر اور اچھا کرنے
کا سبق دیتی ہے۔
تند ئی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا
اڑانے کے لیے
کسی بھی لڑائی میں ہارتا وہ نہیں جو گر جا ئے
بلکہ وہ ہارتا ہے جو گر کر اٹھتا
نہیں ہے۔
نئے سال کی تنقیدی مبارکباد:
مجھے تو کچھ چاہنے والوں کی طرف سے تنقید کا سامنا بھی کرنا
پڑا کہ یہ انگریزوں کا نیا سال ہے۔ آپ
کیوں کہہ رہے ہو "نیا سال مبارک ہو" ۔ اس ٹاپک پہ میں صرف ایک بات کہنا
چاہوں گا کہ جب آپکو کام سے چھٹی جب آپ کو سکول ، کالج، یونیورسٹی سے چھٹی اس
کلینڈر کے مطابق ہوتی ہے اس کے علاوہ ہم
اپنی سالگرہ بھی اسی کلینڈر کے مطابق مناتے ہیں جب نیشنل ہو لیڈیز اسی کلینڈر کے
مطابق کی جاتی ہے۔ تو کیا آپ کو تب یاد نہیں آتا کے یہ
تو انگریزوں کا سال ہے ؟ کیا یہ انگریزوں کا سال صرف نیو ائیر کے لیے ہی ہوتا ہے؟
میرے ان دوستوں کے لئے جو مجھے اس ٹاپک پے تنقید کا نشانہ
بناتے ہیں ان کے لیے میرے پاس بس یہی جواب ہے۔
ہمارے پاس ایک خوشی کا موقع ہے۔ اس کو ہمیں خوشی کے ساتھ ہی
منانا چاہیے۔ (نیا سال منانے کا بہترین
طریقہ ،میں جو اچھا سمجھتا ہوں وہ میں اوپر بیان کر چکا ہوں) ایک دوسرے کو غلط
کہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہمیں اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنی چاہیے۔ آپ سب کے لیے یہی دعا ہے
کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں، مسکراتے رہیں۔ اور
اپنے پیاروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش
کریں۔
نہ کوئی رنج کا لمحہ کسی کے پاس آئے
خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے